مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب میں صہیونی دفاعی حکام کے اجلاس میں فوری طور پر دفاعی مشقیں کرنے اور غزہ کے اطراف میں جارحانہ روکنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ صہیونی ویب سائٹ والا کے مطابق گذشتہ سال بھی صہیونی افواج کی وسیع پیمانے پر ہونے والی دفاعی مشقیں مقاومتی تنظیموں کی جانب سے ہونے والی کاروائیوں سے متصادم ہوئی تھیں۔ مئی میں دونوں حریفوں کا غزہ کی پٹی میں آمنا سامنا ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق مشقوں کے ابتدائی دور میں مسلح افواج کی مشترکہ کمیٹیاں شرکت کریں گی اس کے بعد دوسرے اور اگلے دور میں فوج کی خصوصیاں ٹیمیں مشقوں میں حصہ لیں گی۔ دراین اثناء لبنان کی مقاومتی تنظیم نے بھی جبل عامل کے علاقے میں فتح المبین کے نام سے مشقوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے جس میں فلسطین کی آزادی کے خاکہ پیش کیا جائے گا۔
صہیونی اخبار یدیعوت احارانوت نے لکھا ہے کہ صہیونی افواج کثیر الجہتی جنگ میں کودنے کے لئے آمادہ ہیں جو بیک وقت کئی محاذوں پر لڑی جائے گی۔ اسرائیل نے لبنان، شام، عراق اور ایران سے جنگ میں استعمال کرنے کے لئے بغیر پائلٹ کے طیاروں کو طبریہ کے نزدیکی علاقے میں پہنچا دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ